مختلف وارداتیں ، موبائل فون اور واپڈا کا ٹرانسفارمر چوری

June 22, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے راحت قادری سے موبائل فون چھین لیا ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے میں ظفر کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں واپڈا کا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر بجلی چوری کر لیا گیا۔