ڈالر کی قیمت میں کمی

June 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 278.60روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 280.37 روپے ہو گئی فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت 24پیسے کے اضافے سے یورو 297.79روپے ہو گیا برطانوی پاؤنڈ 33پیسے کی کمی سے 352روپے ہو گئی۔