تھلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لیے آم پارٹی کا انعقاد

June 23, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ میں پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (PUAN) کراچی چیپٹر کے اشتراک سے تھلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لیے آم پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں، تقریب میں 25 سے زائد تھلیسیمیا بچوں نے اپنے والدین کے ساتھ شرکت کی اور موسم گرما میں پھلوں کے بادشاہ آم کی تواضع سے لطف اٹھایا۔ تقریب میں ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی چیئر پرسن فائزہ نعیم، PUAN کے صدر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبد اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ بچوں نے ایک ایسی دعوت کا لطف اٹھایا جس میں ہنسی مذاق، اور گیمز کے ساتھ مزیدار آم شامل تھے۔