صارم برنی کیخلاف انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کیس، گواہوں کے بیانات قلمبند

June 28, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔بشریٰ ایاز نامی خاتون کو بچی دینے والی خاتون افشین ایاز ،اسکے شوہر اور بشری ٰنامی خاتون کا بیان شامل ہے ۔بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بچی مدیحہ نامی خاتون کو دی تھی، جس نے آگے بشریٰ ایاز کو دے دی ۔افشین نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ نے بچی صارم برنی کو دے دی ، فائزہ مجھے صارم برنی کے پاس لے گئی تھی، میں نے صارم برنی کے آگے ہاتھ جوڑے مجھ سے غلطی ہوگئی میری بچی واپس دے دیں ۔صارم برنی نے کہا کہ یہ بچی نا ہم آپ کو دیں گے نا بشر یٰ کو دیں گے ،صارم برنی نے کہا کہ ہم بچی اسکو دیں گے جو اسے اچھی طرح رکھے گا۔افشین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں مدیحہ نامی خاتون سے گھر کے اخراجات کی مد میں پیسے لیتی تھی اس نے کہا ساڑھے تین لاکھ دوں گی،میں اس بچی کی حقیقی ماں ہوں۔