ٹراما سینٹر میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، بیکری میں کام کرتا، ڈاکٹر بننے کا شوق، تین ماہ قبل بھی پکڑا تھا، اسپتال انتظامیہ

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا،عبداللہ نامی شخص ڈاکٹر کا گاؤن پہن کر فلو پر گھوم رہا تھا جسے سیکیورٹی گارڈز نے شک کی بنیاد پر پکڑا تو معلوم ہوا کہ اسپتال کا ملاز م نہیں ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس شخص کو تین ماہ قبل بھی پکڑا تھا یہ کسی بیکری میں کام کرتا ہے اور اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے ، تین ماہ قبل اسے تنبیہ دے کر چھوڑ دیا تھا لیکن اب پولیس کا حوالے کر دیا گیا ہے ۔