مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان گرفتار

June 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران پولیس نے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ 8 زخمیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق پاک کالونی پولیس نے کے ایم سی کٹ یونائٹڈ بیکری کے قریب مقابلے میں مبینہ ڈاکو حسین احمد کو ہلاک کردیا،ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی نے بتایا ہےکہ ہلاک ڈاکو نے مدینہ کالونی میں شہری سے لوٹ مار کی تھی ،ایس ایچ او مدینہ کالونی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی ،ہلاک ڈاکونے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا،جس کے قبضےسے اسلحہ اور اپریل کے مہینہ میں شریف آباد تھانے کی حدود سے چوری شدہ م125 موٹر سائیکل برآمد کرلی ،گارڈن پولیس نے مرزا آدم خان روڈ ،کشتی چوک کے قریب مقابلہ کے بعد 2 مبینہ ڈاکوئوں محمد احمد اور محمد نعمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،پاک کالونی پولیس نے حسن اولیاء ویلیج ،لیاری ندی کے قریب ایک دوسرے مقابلہ میں 2 مبینہ ڈاکوئوں اورنگزیب اور جہانزیب کوزخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی،ڈاکس پولیس نے فشریز کالا پانی کے قریب مقابلہ کے بعد 1 زخمی سمیت دو مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سمیر(زخمی) اور حسنین عالم شامل ہیں ملزمان نے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی،سہراب گوٹھ پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب مقابلہ کے بعد 2 مبینہ ڈاکوئوں محمد علی اور شوکا رحمان کو زخمی حالت میںگرفتارکرکے اسلحۃ اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا،مدینہ کالونی پولیس نے N-4قبرستان مدینہ کالونی میں مقابلہ کے بعد مبینہ ڈاکو نعمان سیف اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔