جھوٹا آرٹیکل چھاپنے کے الزام میں اخبارپر دس لاکھ کا جرمانہ

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نےتکافل کمپنی کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد آرٹیکل چھاپنے کےالزام میں اخبارپر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیاہے۔تکافل کمپنی نے آزاد کشمیر سے نکلنے والے ایک خبار پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔عدالتی نوٹس کے باوجود اخبار کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔عدالت نے کمپنی کا موقف سننے اور انکے ثبوت پیش کرنے کے بعد فیصلہ سنایاہے۔عدالت نے اخبارانتظامیہ کو حکم دیاہےکہ ایک مہینہ کے اندر کمپنی کو دس لاکھ روپے ادا کرے، درخواست گذارکمپنی نے اخبار کے خلاف 15 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔