غیراعلامیہ لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

June 29, 2024

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویزن کی جانب سےغیراعلامیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کےخلاف کےالیکٹرک کے ہیڈ آفیس کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی رہنمائوں و کارکنوں سمیت شہریوں نے شرکت کی ، پی ٹی آئی رہنمائوں ں نے کے الیکٹرک ہیڈ آفیس میں چارٹر آف ڈیمانڈ جمع بھی کرایا ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کراچی میں 18 سے 20 گھنٹے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، ایک ماہ میں تین بار بجلی مہنگی کر دی گئی۔