ذوالفقارعلی بھٹو لا یونیورسٹی، 45 دن میں مستقل وی سی مقرر کرنے کا حکم

June 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ذولفقار احمد خان اور جسٹس مسز راشدہ اسد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں 45دن میں مستقل وائس چانسلروں مقرر کرنے کا حکم دیدیا،درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو لاء یونیورسٹی عام قانون کےتحت نہیں بنائی گئی یہ پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو خصوصی قانون کے تحت بنی ہے، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کے باعث 2023 کا نوٹیفیکیشن نہیں ہوسکا ، یونیورسٹی میں پرو چانسلربھی نہیں ہے جو پرو وائس چانسلر ہوتا ہے، 29 ستمبر 2023 کو طلبہ اور انتظامیہ کے درمیان 29 معاملات کے لیئے ایم او یو سائن ہوا تھا، مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے ہماری تعلیم اور دیگر معاملات متاثر ہورہے ہیں، جسٹس ذوالفقار احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ کیا پورے سندھ میں کوئی قانون کو سمجھنے والا نہیں ہے جس کومستقل وائس چانسلر مقرر کیا جائے۔