ماڈل کالونی اور لیاقت آباد ٹاؤن نے اپنے بجٹ پیش کر دئیے

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مزید دو ٹاون ماڈل کالونی اور لیاقت آبادنے اپنا بجٹ پیش کر دئیےٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان نےٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کا مالی سال 2024-25 کا ایک ارب 97 کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار 300 روپے تخمینہ کا بجٹ کونسل میں پیش کیا انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ترقیاتی مصارف کیلئے 46 کروڑ 20 لاکھ روپے ،ہنگامی حالات، دیکھ بھال اور محکمہ جاتی اخراجات کے لیے کیلئے 62 کروڑ 3 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ غیر ترقیاتی مصارف بشمول تنخواہ کیلئے1 ارب 25 کروڑ 66 لاکھ 92 ہزار 300روپے مختص کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نےترقیاتی فنڈز کو بڑھایا ہے،مہنگائی میں پسے عوام پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا ہے اجلاس میں میونسپل کمشنر انیس الرحمن سیال اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی نے شرکت کی چیئر مین نے کہا ماڈل کالونی ٹاون کی تمام یوسیز میں یکساں بنیادوں پر کاموں کوانجام دیا جائیگا دریں اثناچیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے لیاقت آباد ٹاون کا مالی سال 2024 -2025 کے لئے 2ارب11 کروڑ 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا بجٹ پیش کیااس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری اراکین کونسل، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی بھی موجود تھے۔چیئرمین فراز حسیب نے کہا اخراجات کی مد میں دو ارب گیارہ کروڑ انسٹھ لاکھ ایک ہزار نو سو بانوے روپے رکھے گئے ہیں، جس سے لیاقت آباد ٹاون میں سڑکوں اور عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال، ضلع،میں جاری کلک پروگرام، برساتی نالوں کی تعمیر اور پارکس وکھیل کے میدانوں کی دیکھ بھال اور تعمیر ِنو، ور پنشن اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور گاڑیوں کی مرمت، اسکولوں کی مرمت و درستگی اور کتب خانہ جات کے ترویج کے کاموں کے ساتھ دیگر امور سر انجام دئے جائیں گے اراکینِ کونسل نے دو لاکھ اڑتالیس ہزار آٹھ روپے کی بچت کابجٹ پیش کرنے پر چیئرمین فراز حسیب، مالیاتی کمیٹی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔