میری ٹائم چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدت اور بنیادی اقدار کا امتراج ناگزیر

June 29, 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) امیر البحر پاکستان ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدت اور بنیادی اقدار دونوں کا امتزاج ضروری ہے۔ پاکستان نیوی وار کالج عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہترین افرادی قوت تیار کر رہا ہے۔ آ ئی ایس پی آ ر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف وار کالج لاہور میں 53ویں پاک نیوی سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں کورس کے شرکاء نے بحری جنگ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ کورس کے تحقیقی پینل کی جانب سے اس ضمن میں پاک بحریہ کیلئے مواقع اور چیلنجز کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کورس کے شرکاء کی تحقیق اور تجاویز کو بے حد سراہا۔