رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

June 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں شدید موسم گرما کے دوران رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ،کے الیکٹرک بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دےوزیر توانائی و پلاننگ و ڈویلپمنٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ و وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای او کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ حالیہ شدید موسم گرما کے دوران رات 10بجے سے صبح 6بجے تک لوڈشیڈنگ کسی صورت نہ کی جائےکے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کردی جائے گی تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو نہ دے بلکہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔