نواز شریف کو اُن ہی کی پارٹی میں غیر متعلقہ کر دیا گیا، عباس آفریدی

June 26, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما عباس خان آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اُن ہی کی پارٹی میں غیر متعلقہ کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عباس آفریدی نے کہا کہ یہی میرے پارٹی چھوڑنے کی وجہ ہے۔