محتسب اداروں کا مقصد حقو ق کا تحفظ ،گڈ گورننس کا قیام ہے، وفاقی محتسب

June 29, 2024

اسلا م آ باد(نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے کہا کہ دنیا بھر میں محتسب کے اداروں کے قیام کا مقصد بنیا دی حقو ق کا تحفظ اور گڈ گورننس کا قیام ہے، انتظا می امور کی بہتر ی کے لئے ایک دوسر ے سے محتسبین کے تجر بات کا تبا دلہ ضرور ی ہے۔وفاقی محتسب نے ان خیالات کا اظہار ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین (اے او اے) کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے اجلا س سے صدا رتی خطاب کے دوران کیا۔ ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے)کے بو رڈ آف ڈا ئر یکٹرز کا سا لا نہ اجلا س گز شتہ روز تر کی کے دا رالحکو مت استنبو ل میں منعقد ہوا، جس میں اے او اے کے صدر اور پا کستان کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے وفد کے ہمرا ہ شر کت کی اور بو رڈ آف ڈائریکٹر ز کے پچیسو یں اجلا س کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے ادارے گڈ گو رننس کے قیام کے ذریعے عا م آ دمی کے معیار زند گی کو بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔