پاک ترکیہ یکجان دو قالب‘ مشکل وقت کے دوست ہیں‘ عبدالرحمان غازی

July 01, 2024

اسلام آباد (جنگ نیوز) پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک مشکل وقت کے دوست ہیں۔ ارطغرل ڈرامے کو دنیا بھر سمیت پاکستان میں جو پذیرائی ملی وہ ناقابل فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترک اداکار عبدالرحمان غازی نے استنبول میں ترک پاک ویمن فورم کی پریزیڈنٹ شبانہ ایاز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان آیا خود کو ہمیشہ اپنے گھر میں محسوس کیا۔ جلد پاکستان کا دوبارہ دورہ کرونگا۔ پاکستانی ڈرامے اپنی مضبوط کہانی اور بہترین عکس بندی کی وجہ سے پسند کئے جاتے ہیں۔ عبدالرحمان غازی نے کہا کہ پاکستان بہت خوبصورت اور خاص جغرافیہ والا ملک ہے۔