چیئرمین سی ڈی اے کی پارک روڈ توسیع منصوبہ 14جولائی تک مکمل کرنیکی ہدایت

July 01, 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اتوار کو پارک روڈ توسیع منصوبے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سیکشنز پر بیک وقت کام کیا جائے اور کام کو مکمل کرنے کیلئے لیبر اور مشینری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور تعمیراتی کام کو ہر صورت 14جولائی تک مکمل کیا جائے۔ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پارک روڈ پر پانی کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے پارک روڈ توسیع منصوبہ ماضی میں مختلف انتظامی مسائل کے باعث تعطل کا شکار رہا مگر اب تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔