آج کا فرعون و یزید غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کر رہا ہے‘ ناصر جعفری

July 01, 2024

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) مرکزی عزا داری ونگ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قومی حسینؓ کانفرنس ہوئی۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزار احمد نعیمی، ڈاکٹر سید اسامہ بخاری، صدر انجمن تاجران کاشف عباسی، احمد فرہاد، احمد اقبال رضوی، ناصر عباس شیرازی، ملک اقرار علوی، انجینئر حمید حسین، اسد عباس نقوی، مظہر برلاس، علامہ محمد اصغر عسکری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ ناصر جعفری نے کہا کہ کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، آج کا فرعون و یزید اسرائیل و امریکہ غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کر رہا ہے۔