غلامانہ سیاست نے ملکی وقار داؤ پر لگا دیا ہے‘ مقررین

July 01, 2024

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ہفتہ ولایت کی مناسبت سے جشن غدیرو مباہلہ امام بارگاہ قدیم حسینی محاذ راولپنڈی میں مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہوا۔ صدارت مرکزی صدر علی نقی نقوی نے کی۔ مقررین نے کہا کہ مصلحتوں کی شکار اور جماعتی مفاد کی غلامانہ سیاست نے اقوامِ عالم میں ملک کا وقار داؤ پر لگا دیا ہے۔مرکزی سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت امامی، مرکزی نائب صدرفرزند علی کاظمی، محمد عباس کاظمی، بو علی مہدی، سید مختار ، شوکت جعفری، ذوالفقار علی ، عمار یاسر ، علی اجود نقوی، نواز علی ناجی، اسد عباس، ضیغم عباس اور دیگر مہمانان خصوصی تھے۔علامہ سید قمر حیدر زیدی اورسید فرحان علی ہمدانی نے خطاب کیا۔