بد عنوانی کی شکایات پر تبدیل اسسٹنٹ کی دوبارہ شعبہ لینڈ سی ڈی اےمیں پوسٹنگ

July 01, 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) شعبہ لینڈ میں مسلسل کئی سال تعینات رہنے والے اسسٹنٹ عد نان انوا ر نے دوبارہ اپنی پوسٹنگ لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ میں کرالی ہے۔ سابق چیئر مین سی ڈی اے انوار الحق نے انہیں بد عنوانی کی شکایات پر تبدیل کیا تھا ۔ شعبہ ایچ آر کا موقف ہے کہ اس کی ریکوزیشن ڈپٹی ڈی جی لینڈ عنبر گیلانی نے بھیجی تھی ۔