خودکشی ، قتل ،ڈوبنے کے واقعات،4جاں بحق ،ایک حادثے کا شکار

July 01, 2024

راولپنڈی،حطار،جنڈ،کلرسیداں(سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)تھانہ روات کے علاقہ میں نوجوان نالے میں ڈوب گیا،بحریہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی وقاص نے بتایاکہ نزاکت بحریہ فیز8میں نالہ سواں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔ تحصیل جنڈ دفتر میں عینی شاہدین نے آ کر بتایا کہ 19سالہ مبشر اقبال نے خود کو سر میں گولی مار دی ہے۔ 31 سالہ طارق محمودخانپور ڈیم سے نکلنے والی نہر میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ کلر سیداں میں 21سالہ محمد عمر کو قتل کر کے اُسکی نعش قریبی جنگل میں پھینک دی گئی۔ مقتول کے بھائی محمد زبیر خان نے کہا کہ پسٹل کے فائر کے زخم تھے جبکہ ساتھ چوہے مار گولیاں بھی تھیں۔چاکرہ میں واٹرٹینکر کی ٹکر لگنے سے اشرف خان جاں بحق ہوگیا۔