کیسکو کی عوام دشمن پالیسیوں نے زراعت تباہ کردی‘ رحیم کاکڑ

June 29, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر خوشحال، ڈاکٹر رستم، ڈاکٹر عبداللہ، سردار احمد اور سردار بہلول خان نے بیان میں کہا ہے کہ کسیکو نے بلوچستان میں زراعت کا شعبہ مکمل طورپر تباہ کردیا، مجبوراً زمیندار سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں‘ صوبائی حکومت نے زمینداروں سے وعدہ کیاتھا جب تک زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل نہیں کیاجاتا تب تک چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی مگر افسوس عید سے قبل ہی 3گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے حکومت اپنے وعدوں پر عملدرآمدیقینی بنائےکیونکہ شدید گرمی میں زمینداروں کے کروڑوں روپے کے باغات اور زرعی فصلیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زمیندا ر ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ان کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں اور بلاتفریق تمام زمینداروں کو سولر پینل فراہم کئے جائیں۔