ترکیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا عندیہ

June 30, 2024

انقرہ (نیوز ڈیسک) تُرک صدر نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شام کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہ لانے کی کوئی وجہ نہیںہے۔ انہوں نے استنبول میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام کے ساتھ ماضی جیسے تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔ اِردوان کا کہنا تھا کہ شام کے اندرونی معاملات میں دخل دینا ہمارے اہداف میں شامل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 2011میں شا م میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے ترکیہ اور بشارالاسد کی حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔