برازیل میں آتشزدگی سے جنگلی حیات کی ہلاکت کا خدشہ

June 30, 2024

برازیلیا ( نیوز ڈیسک) برازیل میں پینٹانال کے جنگلات میں آگ لگنے سے بڑی تعداد میں جنگلی حیات کے ہلاک ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے آبادیوں کی طرف بڑھنے سے مقامی باشندوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔بارش نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس بار لگنے والی آگ 2020 ء سے زیادہ تباہ کن ہو سکتی ہے۔