شاہ لطیف ٹاؤن، چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق

June 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں کام کے دوران چھت سے گر کر نوجوان جانبحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود سیکٹر 17Bمیں کام کے دوران گھر کی چھت سے گر کر 17سالہ جنید ولد خلیل شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کے بعد جنید کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رستے میں دم توڑ گیا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی۔