ڈیفنس، ٹرانسپورٹر نے مبینہ خود کشی کرلی

July 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 خیابان بدر میں واقع بنگلہ میں 31سالہ عاطف لطیف ولد عبدالطیف نے اپنی لائسنس یافتہ پستول سے خود کو گولی مار کر مبینہ خود کشی کرلی ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہناہےکہ متوفی شادی شدہ اور اسکے 3 بچے ہیں ، وہ پیشہ کے اعتبار سے ٹرانسپورٹر اور خاندانی مسائل کے باعث ذہنی تنائو کا شکار تھا۔