مطالعہ کے شوق کو فروغ دیا جائے، علامہ حسن ظفر کا تقسیم اسناد و اعزازات کی تقریب سے خطاب

July 02, 2024

کراچی(پ ر) آثار و افکار اکیڈمی کے تحت اسناد و اعزازات کی تقسیم کی تقریب مسجد آل عباء گلبرگ میں منعقدہوئی جس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ علم و ادب اور کتاب کے مطالعہ کے شوق کو فروغ دیا جائے ،تاکہمعاشرے کی درست سمت رہنمائی ہو اور نوجوان کتب بینی کا شوق پیدا کریں ، اس موقع پر علامہ باقر حسین زیدی، فراصت حسین رضوی، افتخار عابدی ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ شاعر حسین شاعر ،کوثر نقوی ،اسد ظفر نقوی ،محمد عباس نومی اور سید احمد امام نے بارگاہ امامت اور رسالتﷺ میں نظرانہ عقیدت پیش کیا ،نظامت کے فرائض شجاع عباس ایڈوکیٹ نے انجام دیئے جبکہ علامہ شبیر الحسن طاہری،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ بدر الحسن عابدی ،ڈاکٹر شاداب احسانی ، شاہد کریم ،علامہ آل احمد بلگرامی،علامہ صادق عباس عابدی،مولانا رجب علی بنگش،علامہ صادق جعفری ، علامہ قنبر علی شاہ نقوی ،لخت حسنین زیدی ، مولانا نذر الحسنین محمدی اور پروفیسر ساجد زیدی، اقبال نورانی اور دیگر نے شرکت کی۔