ٹریفک حادثہ اور ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

July 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں سڑک پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 50سالہ محمد عمر ولد فایو خان جاں بحق ہوگیا،سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا فیز 2 کمپنی کے قریب گھر کےملبے تلے دب کر 21سالہ محمد طیب ولد عبدالرحمن ٰ جاں بحق ہوگیا ، علاوہ ازیں اسٹیل ٹائون کے علاقے دھابیجی صدیق گوٹھ کے قریب چیکو کے باغ سے 16سالہ عبدالرزاق ولد موسوکی لاش ملی ،پولیس کاکہنا ہےکہ متوفی باغ کا رکھوالا تھا ،گھر والے صبح باغ میں گئے تو درخت کے نیچے مردہ حالت میں پایا گیا ،جسم پر بظاہر تشدد کے کوئی نشان نہیں ہیں پوسٹ مارٹم کے سیمپل لے لئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا، سرجانی یارو گوٹھ شادی ہال کے قریب مکان سے50 سالہ بشیر احمد ولد خدا بخش کی 3 روز پرانی مسخ شدہ لاش ملی،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کو اسپتال منتقل کیا ، لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔