اورنگی ٹاؤن، زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر 10 برس کا لڑکا اور 13 سال کی لڑکی جاں بحق

July 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون خیر آباد زیبو گوٹھ میں خالی پلاٹ میں بنے زیر زمین پانی کے ٹینک سے 10سالہ صدیق ولد محمد یاسین اور 13سالہ اقراء دختر احمد کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں، پولیس کاکہناہےکہ ٹینک سے ملنے والے دونوں بچے قریب ہی کے رہائشی ہیں اور ٹینک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔