پانی کی بڑی لائنوں کی صفائی شروع کردی، واٹر کارپوریشن

July 02, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ کہ شہر میں پانی کی فراہمی بہتر کرنے کیلئے پانی کی بڑی لائنوں کی صفائی شروع کردی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز لیاری کو پانی فراہم کرنے والی سائفن 20 کی صفائی کی گئی، صفائی کے دوران لائنوں میں ملبہ کوڑا کرکٹ بالٹیاں لوٹے اور بڑی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں ، سائفن میں پھنسی ہوئی اشیاء سے پانی کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔