سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین چلانے کا اعلان

June 30, 2024

کراچی اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کراچی سے راولپنڈی تک ’’سمر ویکیشن اسپیشل ٹرین‘‘ چلانے کا اعلان کر دیا، پہلی ٹرین راولپنڈی سے 5 جولائی کو دوپہر 12:30 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق ہر 2دن بعد چلنے جارہی یہ ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی، جن میں 2 اے سی بزنس کلاس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، 12 اکانومی کلاس اور ایک پاور وین شامل ہے۔