سال کی تیسرا گرینڈ سلم ٹینس کا آج آغاز

July 01, 2024

لندن (جنگ نیوز) سال کا تیسرا ٹینس گرینڈ سلم ایونٹ ومبلڈن اوپن ٹورنامنٹ کا 137 ویں ایڈیشن پیر سے لندن کے آل انگلینڈ لان ٹینس کلب میں شروع ہورہا ہے ۔ مینز سنگلز میں اسپین کے کارلوس الکاراز اور خواتین میں جمہوریہ چیک کی مرکیٹا وینڈرسوا کا دفاعی چیمپئن ہیں۔ عالمی نمبر ایک اطالوی کھلاڑی یایک سنر، عالمی نمبر دو سربیا کے نوواک جوکووچ اور عالمی نمبر تین ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز ٹائٹل کے حصول کیلئے سب سے زیادہ فیورٹ ہونگے۔