بابر اعظم کینیڈین لیگ میں محمد رضوان کی زیر قیادت کھیلیں گے

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ،کینیڈین لیگ میںمحمد رضوان کی کپتانی میں کھیلیں گے ۔کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں رضوان کو وینکوور نائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا ۔ وینکوور کے اسکواڈ میں بابر اعظم کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی،جنوبی افریقا کے ڈیوائن پریٹوریئس، نیپال کے سندیپ لمیچانے بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔ اتوار کووینکوور نائٹس نے رضوان کو کپتان بنانے کے اعلان میں ان نام کے ساتھ’’سر‘‘ لکھا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سر رضوان زور آور بیٹنگ اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ کے ساتھ ٹیم کو فتحیاب کرانے کیلئے تیار ہیں۔