جےشاہ نے پہلے ہی بھارت کے عالمی چیمپئن بننے کی پیشگوئی کردی تھی

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) برج ٹاؤن بارباڈوس میں جب بھارتی کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی وصول کررہے تھے اس وقت بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ فروری میں بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی پیش گوئی کردی تھی ۔ سوشل میڈیا پربھارت کی جیت کے بعد جے شاہ کی پیش گوئی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو رواں سال فروری میں راجکوٹ میں ایک تقریب کی ہے ۔ ویڈیو میں جے شاہ کہتے ہیں کہ 2023 ورلڈکپ میں مسلسل 10 میچز جیت کر بھی ہم نے ورلڈ کپ نہیں جیتا ہم نے دل جیتے ۔ میں آپ سے وعدہ کرنا چاہتاہوں روہت شرما کی کپتانی میں 2024 میں بارباڈوس میں ہم ضرور بھارت کا جھنڈا گاڑیں گے ۔