بھارتی کرکٹرز نے ڈریوڈ کو کاندھوں پر اٹھالیا، جذباتی الوداع

July 01, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا اسائنمنٹ بھی مکمل ہوا۔ ان کی جگہ بھارت نئے ہیڈ کوچ کا تقرر کرے گا۔ بارباڈوس میں فائنل کے بعد بھارتی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو جذباتی الوداع کیا۔ ویرات کوہلی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ ڈریوڈ بھی آبدیدہ ہوگئے تھے۔ کرکٹرز نے انہیں کاندھوں پر اٹھا لیا۔