ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کیلئے ندا ڈار کی زیر قیادت پاکستان ٹیم کا اعلان

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے ندا ڈار کی کپتان میں پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا، سری لنکا میں ہوگا۔ اسکواڈ میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، گل فیروزہ ، ارم جاوید، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن بھی شامل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کیلئے تربیتی کیمپ 5 سے 16 جولائی تک کراچی میں لگے گا۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ عبدالرحمان ( اسپن بولنگ کوچ ) جنید خان (اسسٹنٹ کوچ- بولنگ ) اور حنیف ملک (اسسٹنٹ کوچ- فیلڈنگ) ہونگے ۔حنا منور، رابعہ صدیق اور ولید احمد کو پہلے ہی منیجر ۔ فزیو اور انالسٹ مقرر کیا جاچکا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت ، نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور ملائیشیا گروپ بی میں ہیں۔ پاکستان کا مقابلہ 19 جولائی کو بھارت سے ہوگا ۔ نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف اس کے میچز بالترتیب 21 اور 23 جولائی کو ہوں گے۔