دو جونیئر مقابلوں کا اضافہ، خواتین ہاکی کا فروغ، فیڈیشن کے اہم فیصلے جلد متوقع

July 01, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ڈومیسٹک مقابلوں سمیت رواں ہفتے کئی اہم فیصلے کرےگی ، خواتین ہاکی کو ترقی دینے کے امور بھی ان فیصلوں میں شامل ہیں، فیڈریشن جونیئر سطح پردو نئے ایونٹس کے اضافے پر بھی غور کررہی ہے۔ غیر ملکی ہیڈ کوچ کے ساتھ مشاورت سے جونیئر کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے مکینزم بنایا جائے گا، جونیئر کوچنگ اسٹاف کو بھی چند دنوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ ہاکی میں بہتری کیلئے سنجیدہ ہیں، کوشش ہے کہ پاکستان ہاکی کاسنہری دور واپس لائیں، حکومت کے تعاون پر شکر گذار ہیں ، کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، ان کو گروم کرنے اور زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ٹیموں سے مقابلے کی ضرورت ہے۔