بارباڈوس میں طوفان، بھارتی ٹیم کی وطن واپسی میں تاخیر کا خدشہ

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم کا بارباڈوس سے وطن واپسی میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ بارباڈوس میں کیٹگری ون ہیوریکین کی پیش گوئی کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بارباڈوس جزیرے سے طوفان کے اتوار کی شام ٹکرانے کا امکان ہے ۔ اس وجہ سے ٹیم کا بارباڈوس میں قیام طویل ہو سکتا ہے ۔ فاتح ٹیم کوپیر کو وطن واپس روانہ ہونا ہے ، بارباڈوس میں احتیاطی طور پر ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو گا، بھارتی ٹیم نیو یارک پہنچانے کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کا بھی آپشن موجود ہے ۔