ویمنز فٹسال ٹیم اے ایف سی پریمیئر مقابلوں میں شرکت کریگی

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم پہلی بار اے ایف سی پریمیئر فٹسال مقابلے میں حصہ لے گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ2025کے آغاز میں کھیلاجائےگا ۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کےچیئرمین ہارون ملک نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں خواتین فٹبال کے فروغ کیلئے پلیئرز کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔