ہاکی کیمپ، 200 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی نارتھ ناظم آباد میں سمر ہاکی کوچنگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسہ جاری ہے، جس میں 200سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔اکیڈمی کے ہیڈ کوچ سمیر حسین ، سید صغیر حسین، سید آل حسن ، واصف رضا، طلحہ غوری اور دیگر کوچز مختلف شعبے میں نئے کھلاڑیوں کی تیکینک پر کام کررہے ہیں ۔