عبداللہ شاہ غازی نے حق کا پرچم بلند کیا، شاداب نقشبندی، مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب

July 01, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی نے حق وصداقت کا پرچم بلند کیا اور ظلم وناانصافی کے خاتمے کیلئے کوشاں رہے، نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرکے بھائی چارگی اور اتحاد کو فروغ دیا،ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر مزار اقدس پر پھولوں کی چادر پوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری، فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری، علا مہ طارق شہزاد مدنی،علامہ محمود قادری اور دیگر موجود تھے۔