نیوپورٹ انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

July 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوپورٹ انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ اکنامکس کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اتوار کو منعقد ہوا جس میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیوٹر سائنس کے 340 سے زائد فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو اسناد تفویض کی گئیں، جلسہ تقسیم اسناد میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت کی اس موقع پر سینیٹر حسیب خان، رکن صوبائی اسمبلی فراح سہیل اور دانیال صدیقی، اور ریجنل ڈائیریکٹر ایچ ای سی جاوید میمن بھی شریک ہوئے ، انسٹیٹیوٹ کی ریکٹر ڈاکٹر ہماء بخاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔