آئین پر عمل کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہے،ساجد نقوی

July 02, 2024

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئین پر عمل کرنا حکومت اوراداروں کی ذمہ داری ہے۔ ہمار ا فلسفہ محاذ آرائی نہیں بلکہ قربانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے ساتھ ہمار اتحادقائم ہے اور ہم اتحاد کے بانیوں میں سے ہیں۔ کانفرنس سے ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ، علامہ سید افتخار حسین نقوی ، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ سید اظہر حسین شیرازی،علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی ، علامہ سید سجاد حسین کاظمی ، مولانا اعجاز حسین اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔