تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کادھرنا واحتجاجی مظاہرہ

July 03, 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحفظ پاک پی ڈبلیو ڈی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اپنے روزگار کے تحفظ کے لئے منگل کو نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔دھرنے میں اگیگا کے سربراہ ، دوسری یونینز اور ایسوسی ایشنز کے ملازمین نے شرکت کی۔ ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا کہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو دھرنا قومی اسمبلی ، سپریم کورٹ، اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے لے جا نے پر مجبور ہوں گے۔ اراکین نے مطالبہ کیا کہ محکمے پر کرپشن کے الزام پر ہائی کورٹ کے ججز کی زیرِ نگرانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔