مجالس اور جلوسوں کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کئے جائینگے ، اے ڈی سی جی

July 03, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں امن وامان کے قیام کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ محرم الحرام کے دروان امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہے۔ محرم الحرام کے تمام عزاداری ماتمی مجالس اور جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہاکہ امن ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔