29 سماج دشمن پکڑے گئے ، منشیات اسلحہ،6 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

July 03, 2024

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرکے پانچ پستول برآمد کر لئے ۔ 4 ملزموں سے 1670 گرام چرس اور شراب بھی برآمد کرلی گئی۔اسلام آباد پولیس نے بھی اندھے قتل کے مبینہ ملزم، موٹر سائیکل چوروں اشتہاریوں اور راہزنوں سمیت 20 سماج دشمن عناصر کو گرفتارکر لیا۔ متعدد افراد سے منشیات بھی برآمد ہوئی ۔تھانہ کورال اورآبپا رہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث دو افراد سے 6 مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلئے۔