بیوٹمز بس حادثہ، یونیورسٹی آج بند رہے گی

July 02, 2024

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ایک پریس ریلیز میں بیوٹمز کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اورانتظامیہ کی جانب سے پیر کو یونیورسٹی بس کیساتھ پیش آنیوالے حادثہ جس میں بیوٹمز کےایک طالبعلم کی شہادت اور دو کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات اور چھان بین کرائی جائیگی، بیان میں کہا گیا کہ اس واقعہ کے سوگ میں آج منگل 2 جولائی کو یونیورسٹی میں تدریس کا سلسلہ بند رہے گا جبکہ بسیں بھی نہیں چلیں گی۔