بلوچستان میں 3 تا 7 جولائی مون سون کی بارشیں ہونگی، محکمہ موسمیات

July 02, 2024

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ موسمیات نے صوبے میں تین جولائی سے سات جولائی کے دوران مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کردی پی ڈی ایم اے نے صوبے کے پندرہ اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظرالرٹ رہنے ہدایت کردی محکمہ موسمیات کے مطابق تین جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کیساتھ ملک کیبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے نتیجے میں تین جولائی سے سات جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔