خواتین کو با اختیار بنائے بغیرترقی ممکن نہیں، کرن بلوچ

July 02, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میںکہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت93 لاکھ مستحق افراد مستفید ہو ر ہے ہیں،چیئرپرسن روبینہ خالد کی سربراہی میں اس پروگرام نے ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے اہم کردارادا کیا ہے،یہ بی بی شہید کے ویژن کا پروگرام تھا جسے عملی جامہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پہنایا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اصلاحات لائی گئی ہیں،روزگار کے لیے بھی نئے پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں،وسیلہ روزگار پروگرام دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں جسکے تحت فنی تربیت بھی دی جائے گی۔انہوں نےکہا کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو ناخواندگی،صحت و تولیدی مسائل سمیت گھریلو تشدد و دیگر مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔