سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کے نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری

July 04, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے اور ریکوری افسران کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام ریکوری افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا دیے جانے والے ٹاسک اور ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کے سلسلے میں کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گزشتہ روز بھی کارکردگی کے جائزہ کے دوران تمام سرکل انچارجز نے فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی، اس موقع پر تمام کمرشل نادہندگان کے سیوریج، واٹر سپلائی کے کنکشن بلا امتیاز منقطع کرنے اور منقطع کیے جانے والے کنکشنوں کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔