ڈائریکٹرایڈمن ملتان ترقیاتی ادارہ شاکر عباس بزدار کی مدت ملازمت میں توسیع

July 04, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرایڈمن اینڈ فنانس ملتان ترقیاتی ادارہ شاکرعباس بزادر کو ترقیاتی ادارہ میں مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع دیدی گئی،کیبنٹ سیکریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات پر محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، شاکر عباس بزدار تین سال سے ایم ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر بطور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس تعینات ہیں اور اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔